28 جولائی، 2014، 10:53 PM

عید فطر

ایران، پاکستان اور ہندوستان میں کل عید فطر عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ایران، پاکستان اور ہندوستان میں  کل عید فطر عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

مہر نیوز/28 جولائی / 2014ء: اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 29 جولائی کوایران، پاکستان اور ہندوستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں عید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 29 جولائی کوایران، پاکستان اور ہندوستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں عید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ایران کی مرکزی نماز فطر تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔ ادھر پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا کل پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائےگی۔ ہندوستان میں مسجد فتح پوری کے امام مفتی مکرم نے کل عید الفطر کا اعلان کیا ہے اور ہندوستان بھر میں کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے تحت منائی جائے گی۔

News ID 1838784

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha